ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شام میں جھڑپوں کے نتیجے میں 15باغی ہلاک:تُرک فوج

شام میں جھڑپوں کے نتیجے میں 15باغی ہلاک:تُرک فوج

Mon, 03 Oct 2016 16:02:03    S.O. News Service

دمشق،3اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)شام میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہونے والی لڑائی میں 15شامی باغی ہلاک جبکہ 35دیگر زخمی ہو گئے ہیں، ترک فوج کے مطابق یہ ہلاکتیں شام کے اُن علاقوں میں ہوئیں جہاں ترکی نے گزشتہ ماہ شامی باغیوں کی مدد کے لیے فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔ ترک فوج کے ایک بیان میں کہا گیا کہ 11مختلف فضائی حملوں میں شدت پسند گروپ داعش کے 13جنگجو ہلاک ہو گئے۔ ترک فوج کے اس آپریشن کا مقصد داعش کو ترک سرحد سے دور ہٹانا ہے۔


Share: